100 سال کی دکھنے والی برطانوی ٹین ایجر انتقال کر گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:14

100 سال کی دکھنے والی برطانوی ٹین ایجر انتقال کر گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) برطانیہ کی 100سالہ ٹین ایجر انتقال کر گئی، جینیاتی بیماری پروجیریا کی وجہ سے وہ 17 برس کی عمر میں سو سال کی بڑھیا بن گئی تھیں۔ ہیلی اوکائنز کے والد کے مطابق انہیں نمونیا تھا اور وہ رات کو ہسپتال سے واپس آئی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مرض پر وجیریا کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی کوششیں کیں اور 14 برس کی عمر میں اپنی آپ بیتی شائع کروائی، پرو جیریا کے شکار مریضوں میں عمر رسیدگی کا عمل عام رفتار سے 8 گنا تیز ہو جاتا ہے اور انہیں دل کی بیماری ، بال گرنا اور جسم سے چربی کا اخراج وغیرہ جیسے عوارض لاحق ہو جاتے ہیں ، دنیا بھر میں ایک 124 بچے اس مرض کا شکار ہیں۔