ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آنیوالی امریکی خاتون لاکھوں ڈالرکی مالک بن گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16

ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آنیوالی امریکی خاتون لاکھوں ڈالرکی مالک بن ..

ٹینیسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آنیوالی امریکی خاتون لاکھوں ڈالر موتیوں کی مالک بن گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر فرینکلن کی53 سالہ ٹونی ایلیٹ سی فوڈ کیلئے مشہور مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی جہاں انہوں نے اوئسٹر کا آرڈر دیا جب انہوں نے ایک سیپ کھول کر نوالا منہ میں ڈالا تو کچھ ٹوٹنے کی آواز محسوس ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوالہ اپنے ہاتھ پر اگلا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔ ان کی ہتھیلی پر ایک سْچا موتی چمک رہا تھا اور پھر ایک کے بعد ایک کْل 49 سْچے موتی ان کے ہاتھ میں تھے ۔ ایک اندازے کے مطابق انکی مالیت لاکھوں ڈالر ہو سکتی ہے۔