زیادہ نیند خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے،ذہنی دباؤ، امراض قلب، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، برطانوی تحقیق

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16

زیادہ نیند خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے،ذہنی دباؤ، امراض قلب، ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) برطانوی تحقیق کے مطابق اوسط درجے سے زیادہ نیند نہ صرف موت سے ہمکنار کرتی ہے بلکہ خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا کرسکتی ہے،زیادہ سونا صحت کیلئے مضر ہے اور زیادہ سونے والا زندگی میں بہت کچھ کھو دیتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق سات سے 8گھنٹے کی نیند صحت پر بہتر اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ آٹھ گھنٹے سے زائد نیند لینے سے ذہنی دباؤ، امراض قلب،بلڈ پریشر،ذیا بطیس جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتاہے،پروفیسر فرینکو کی یہ تحقیق ایک دہائی تک 10لاکھ افراد پر جاری رہی جس سے زیادہ نیند کے خطرات سامنے آئے۔