دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتاہے ‘ نعیم اللہ گل
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے، پنجاب حکومت نے 2018تک ہر بچے کے سکول جانے کا ہدف مقرر کیا ہے، پنجاب کے دور درازعلاقوں کے 4ہزار پرائمری سکولوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیاہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 4برس کے دوران اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ پر تقسیم کئے گئے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 85ہزار طلبا وطالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انڈوومنٹ فنڈکا مجموعی حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکاہے اور اگلے چار برس کے دوران انڈومنٹ فنڈ 20 ارب روپے کا ہو جائے گا جس سے پاکستان کے ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف جاری کئے جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں تعلیمی وظائف کا اس سے بڑا پروگرام آج تک شروع نہیں کیا گیا۔ اسی طرح صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں۔دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.