Live Updates

عمران خان عوام کو روایتی سیاست دانوں کے چنگل سے بچائیں گے‘ انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عملی طور پر ناکام طرز حکمرانی کا شکار ہے مہنگائی کے جن نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے ۔پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا نعرہ لگانیوالی (ن) لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کے مفادات کیلئے تحریک انصاف ہر فورم پر جد وجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے عمران خان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران واحد سیاست دان ہیں جن سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں روایتی سیاست دانوں کے چنگل سے عوام کو وہی بچائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :