17 واں نیشنل سینئر زکرکٹ کپ،بہاولپور سینئر زنے خانیوال سینئرز ،یعقوب الیون سیالکوٹ نے مبارک سینئرز سیالکوٹ کو ہرادیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:21

17 واں نیشنل سینئر زکرکٹ کپ،بہاولپور سینئر زنے خانیوال سینئرز ،یعقوب ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ بہاولپور سینئرز اور خانیوال سینئرز کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں میچ کھیلا گیا۔ بہاولپور سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ شبیر ظفر نے 66، سعد رحیم 65 اور انضام الحق راشد نے 45 رنز بنائے۔

خانیوال سینئرز کی طرف سے راشد اقبال خان نے 2/28، سہیل سکندر 2/47، عمر فاروق 1/32، عاطف قدیر 1/36 اور خالد نے 1/47 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں خانیوال سینئرز 23.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 210 رنز بناسکی۔ سہیل سکندر نے 87، قیصر عباس 69 اور سلیم صفدر نے 18رنز بنائے۔ بہاولپور سینئر ز کی طرف سے مصطفی ظفر نے 2/22، محمد الطاف 2/40، مرتضیٰ حسین 2/44، آصف ملک 1/25 اور محمد فیاض نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

آفتاب گیلانی، عبدالرؤف امپائر جبکہ حفیظ الرحمن سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ یعقوب الیون سیالکوٹ اور مبارک سینئرز سیالکوٹ کے درمیان جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلا گیا۔ یعقوب الیون سیالکوٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ محمد مننان نے 45، محمد ندیم 41، انور حیدر 29، عمیر اشرف 24 اور محمد یعقوب نے 18رنز بنائے۔

مبارک سینئرز کی طرف سے طارق عبداللہ نے 4/32، محمد شفیق 4/33، محمد شبیر 1/35 اور فرید نے 1/56 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں مبارک سینئرز 28.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔ عرفان مغل نے 32، محمد شبیر 18 اور ملک ندیم نے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ یعقوب الیون سیالکوٹ کی طرف سے محمد مننان نے 4/32، سہیل مشتاق 2/29، محمد یعقوب 1/13، محمد عارف 1/14 اور رفاقت علی نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب، حسن محمود امپائر جبکہ فرخ الیاس راجہ سکورر تھے۔