لاہور : زین قتل کیس ، با اثر ملزم مصطفی کانجو کو پولیس پروٹوکول دینے لگ گئی۔ دن میں حوالات رات میں وی آئی پی کمرہ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 13:02

لاہور : زین قتل کیس ، با اثر ملزم  مصطفی کانجو کو پولیس پروٹوکول دینے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : زین قتل کیس کے نامزد مرکزی ملزم کو پولیس پروٹول دینے لگ گئی . با اثر ملزم کو بچانے کے لیے با اثر شخصیات میدان میں اتر آئیں اور ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کے لیے سفارشیں آنے لگیں .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم کو سارا دن حوالات میں رکھا جاتا ہے جبکہ رات ہوتے ہی وی آءی پی کمرے میں منتقل کر دیا جاتا ہے. یاد رہے کہ کیولری گراؤنڈ میں مصطفٰی کانجو اور گارڈز کی فائرنگ کی زد میں آ کر 15 سالہ لڑکا زین ہلاک ہو گیا تھا جبکہ مصطفٰی کانجو با رہا اس بات پر اصرار کر چکا ہے کہ زین پر گولی میں نے چلائی. ملزمان مصطفٰی کانجو اور گارڈز 8 روزہ جمسانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں.

متعلقہ عنوان :