ورلڈ کپ کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد سزا دینا نہیں ،شہریار خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے گروپ کا مقصد تحقیقات یا سزا دینا نہیں بلکہ کرکٹ کی بہتری کیلئے آئندہ کی مربوط حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
(جاری ہے)
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ریویو گروپ کے پہلے اجلاس میں ان سمیت پانچوں ممبران نے شرکت کی اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا ابتدائی جائزہ لیا۔
گروپ کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ریویو گروپ ورلڈ کپ کی کارکردگی کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزادے گا اس کا کام صرف آئندہ کیلئے بہترین منصوبہ بندی کرنا ہے۔شہریار خان نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش کے آمدنی کے معاملات کی وجہ سے اعلان نہیں ہوا۔امید ہے یہ معاملات بھی جلد حل ہوکر قومی ٹیم بنگلہ دیش سیریز کھیلنے جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.