Live Updates

ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے‘ شہباز شریف

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے ،ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے ،پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،قوم کے لیے اپنے جگر گوشے پیش کرنے والے قابل تحسین ہیں،بڑے مقصد کے لیے انسداد دہشتگردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیدیاں پولیس ٹریننگ سنٹر لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے انسداد دہشتگردی فورس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی فورس کے چاک و چوبند دستے نے شہباز شریف کو سلامی پیش کی ۔انسداد دہشتگردی فورس کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امن کیلئے میدان عمل میں اترنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک دہشت گردی کے جال میں پھنس گیا ہے ۔

شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم متحد ہے ۔ مایوسی کو خوشی میں بدل کر رہیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت میک اور بریک کے دو راہے پر کھڑا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا لیکن اس جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے فارغ التحصیل جوانوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے جب کہ بڑے مقصد کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکی اور سری لنکا نے دہشت گردی سے دامن چھڑایا اسی طرح تربیت میں تعاون پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جبکہ تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے ، اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے ۔

ہم پاکستان کودہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بڑے مقصدکے لیے انسداددہشتگردی فورس کوزیادہ وسائل فراہم کیے۔ قوم کوانسداددہشت گردی فورس کے جوانوں پرفخرہے۔انہوں نے کہا کہ ،پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انسداد دہشتگردی فورس کوتربیت کیلئے سہولیات کی فراہمی پرپاک فوج کے شکرگزارہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعز م ہیں۔ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرادارے کو کردار ادا کرنا ہو گا۔جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کر دیں گے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات