دنیا کی حیرت انگیز ہیل ، عورتوں کی بہت بڑی پریشانی ختم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 4 اپریل 2015 13:25

دنیا کی حیرت انگیز ہیل ، عورتوں کی بہت بڑی پریشانی ختم

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) زیادہ تر عورتوں کا یہ مسئلہ ہے کہ ُن کی ہیل والی جوتی ٹوٹ جاتی ہیں تو انہیں پھیکنا پڑجاتا ہے۔ ہیل والی جوتی بہت کم صورتوں میں قابل مرمت ہوتی ہے۔ خواتین کا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ایسا جوتا پسند کریں جو اُن کے کئی کپڑوں سے میچ کر جائے اور اُن جوتوں کو ہر طرح کے موقع پر بھی پہنا جا سکے۔ اس طرح کے تمام مسائل کا حل تانیہ ہیتھ پیرس نے نکالا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ایسی ہیل متعارف کرائی ہے جن کی ہیل تبدیل کی جا سکتی ہے۔ اس ہیل کو تبدیل کرنے کے لیے جوتی کے درمیان میں صرف ایک بٹن دبانا پڑے گا اور دوسری ہیل لگا نی پڑے گی۔ ہیل کے جوتوں کے ساتھ مختلف رنگوں اور سائز اور اونچائی کی ہیل مل سکتی ہیں، جیسی ضرورت ہو ویسی ہیل جوتی میں لگا لیں۔ تانیہ نے سینکڑوں طرح کی ہیل بنائی ہے۔ نئی طرح کے ان جوتوں کی قیمت 260 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :