فرانس نے حد سے زیادہ دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:41

فرانس نے حد سے زیادہ دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی عائد کر دی

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)فرانسیسی پارلیمان نے حد سے زیادہ دْبلی خواتین کی طرف سے ماڈلنگ پر پابندی عائد کر دی،فیصلے کا اطلاق فیشن کے اشتہارات اور فیشن شوز کے دوران ’کیٹ واکس‘ پر بھی ہوگا جن کے لیے انتہائی کم وزن اور دْبلی پتلی لڑکیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے اس نئے قانون کے مطابق آئندہ بہت کم وزن اور انتہائی دْبلی ماڈلز کو ملازمت دینے والی ایجنسیوں کو اس جرم میں 75 ہزار یورو جرمانے اور چھ ماہ کی سزائے قید کا حکم سنایا جا سکے گا۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق یہ نوجوان خواتین کے لیے ایک اہم پیغام ہے، جو بہت ہی دْبلی ماڈلز کو زیبائی اور جمالیاتی مثال تصور کرتی ہیں۔