پنجاب حکومت کا رواں سال جون میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت رواں سال جون کے آخر میں ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کرے گی جس کا مقصد نادار اور متوسط طبقے کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو میجنمنٹ کمیٹی کے بورڈز کا گزشتہ روز لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی شرکت کی اجلاس میں مشیر صحت نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم پہلے مرحلے میں لیہ‘ راجن پور‘ چکوال اور حافظ آباد کے اضلاع کو جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر غریب اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔

مشیر صحت نے افسران کو بتایا کہ غریب اور متوسط طبقے کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہیلتھ انشورنس سکیم میں افسران کی تعیناتی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر ہو گی اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں اور اس حوالے سے تمام انتطامات کو فائنل کیا جا رہا ہے۔ غریب اور نادار طبقات کو ہیلتھ انشورنس اسکیم بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے ان کا ڈیٹا موصول کر کے دی جائے۔

متعلقہ عنوان :