ایل پی جی کا فروغ روایتی ایندھن پر انحصار اور تجارتی خسارہ کم کرسکتاہے‘ فاروق افتخار
ہفتہ 4 اپریل 2015 15:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا ہے کہ ایل پی جی کو فروغ دینے سے نہ صرف ایندھن کے روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا بلکہ آئل امپورٹ بل میں بھی کمی آئے گی جس تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ ایک بیان میں ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ ایل پی جی انڈسٹری ملک کے معاشی استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کے لیے حکومت کو اس اہم سیکٹر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سمگلنگ اور انتہائی گھٹیا معیار کی زہریلی ایل پی جی کی درآمد کی وجہ سے مقامی ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جسے بچانے کے لیے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی ایل پی جی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ نہ صرف اس سے ان گنت خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے بلکہ یہ حکومت کے لیے محاصل کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔
فاروق افتخار نے کہا کہ کچھ مفاد پرست امپورٹرز گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں بیچ کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں کیونکہ اس ایل پی جی میں تیزی سے آگ پکڑنے والے زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی ہے جبکہ اس سے قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمد شدہ گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے لہذا حکومت کو مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ فاروق افتخار نے کہا کہ سمندر کے ذریعے امپورٹ کی جانے والی ایل پی جی کی لاگت 67ہزار روپے فی میٹرک ٹن جبکہ مقامی ایل پی جی کی قیمت 72ہزار روپے سے 77ہزار روپے فی میٹرک ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور مقامی پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پیداواری لاگت کم کرنی چاہیے بصورت دیگر زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی وجہ سے انتہائی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.