آئندہ ماہ اپنی نئی فلم پر کام کا باقاعدہ آغاز کرونگی ‘ماضی کو بھول کر اب مستقبل میں دیکھ رہی ہوں‘فلم سٹار میرا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:30

آئندہ ماہ اپنی نئی فلم پر کام کا باقاعدہ آغاز کرونگی ‘ماضی کو بھول ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) فلم سٹار میر انے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اپنی نئی فلم پر کام کا باقاعدہ آغاز کرونگی ‘ماضی کو بھول کر اب مستقبل میں دیکھ رہی ہوں اور مخالفین کی سازشوں کے باوجود کا میاب ہونگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ دنیا کی طاقت مجھے میرے مقصد میں کا میابی سے نہیں روک سکتی میں نے ہمیشہ محنت سے کا میابی اور اپنا مقصد حاصل کیا ہے اور آئندہ بھی میں اسی طر ح کا میابی کے ساتھ آگے بڑ ھتی رہوں گی اور مخالفین کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے نئی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آجکل اپنی نئی فلم کا سکر پڑ جرار رضوی سے لکھوا رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :