لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 16:10

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : سانحہ ماڈل ٹاؤں کے مرکزی کردار گلو بٹ نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں یہ موقف دیا ہے کہ مجھے سیاسی بد نیتی پر سزا سنائی گئی ہے جبکہ میرا جرم دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا . درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے. یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 11 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی.

متعلقہ عنوان :