سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ سے ون ویلنگ کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونیوالے بچوں کے والدین کی ملاقات

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے عوام اور والدین کا تعاون ضروری ہے ۔ا نہوں نے ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک کے دوران گرفتار ہونے والے بچوں کے والدین سے سی ٹی او آفس میں ملاقات کے دوران کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹریفک شعور بیدار ی کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اسکے علاو ہ سیمینار ،واکس ،اور کیمپ لگا کر شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے۔سی ٹی او آفس آئے ہوئے ون ویلرز کے والدین اور عزیزواقارب نے چیف ٹریفک آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھر پور طریقے سے آغاز کرکے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

والدین نے کہا کہ جدید خطوط پر ویلرز کی ویڈیو اور دیگر شواہد کی روشنی میں مقدمات کا اندراج ٹریفک پولیس کی ماہرانہ کارکردگی ہے جس سے بچوں کے والدین کو بھی آگاہی حاصل ہوئی ہے تاکہ وہ بچوں کو اس بری صحبت اور عادتوں سے روک سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف اس جہاد میں ہم سب سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :