پنجاب بھر میں644ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق،463زخمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق جبکہ 463 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ272افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں268ڈرائیورز ،15م عمرڈرائیور،361مسافراور109پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ134ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت122ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں51حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل738متاثر ہونے والوں میں سے584مرد اور154خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں114افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور460فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور164زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر460موٹر سائیکلز96آٹو رکشے63موٹر کاریں36مسافربس22ٹرک، اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :