دیوہیکل سائن بورڈ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب نے آوٹ ڈور اشتہاری کمپنیوں کو جاری حکم نامہ میں دیوہیکل سائن بورڈ کے حوالے سے نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پر لگے سائن بورڈ گرنے سے ہونیوالے نقصان کی ذمہ دار اشتہاری کمپنی ہوگی ۔ آوٹ ڈور اشتہاری کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم کے ذمہ دار نے اس حوالے سے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

04 اپریل۔2015ء کو بتایا کہ حکومتی نقطہ نظر کے مطابق حالیہ شدید آندھی اور بارشوں کے باعث مین شاہراہوں پر لگے سائن بورڈ گرنے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرنا بھی اشتہاری کمپنی کی ذمہ داری ہے تاہم ایسے تمام سائن بورڈ فوری طور پر ہٹا دیں جو آندھی کے باعث سڑکوں پر گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کیساتھ ساتھ مالی نقصانات کا موجب بھی بنتے ہیں بصورت دیگر تمام نقصان کی ذمہ دار اشتہاری کمپنی ہو گی۔