پرائیویٹ ہسپتالوں کی رجسٹریشن ،ضابطہ اخلاق کو ازسر نومرتب کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں کی رجسٹریشن نہ کرانے والے ہسپتالوں کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل کونسل ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ادویات کی قیمتوں، مریضوں کے لئے سہولیات کے نام پر کئی گنا زیادہ فیس لی جاتی ہے جبکہ ڈاکٹرز کی فیس علیحدہ ہونے سے بھی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی چیک اینڈ بیلنس کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرکے ضابطہ اخلاق مرتب کی جائے گا۔

دوسری طرف پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء کو بتایا کہ پاکستان میڈیکل کونسل کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں کی رجسٹریشن کسی طرح بھی درست نہیں۔ رجسٹریشن کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں پر ایک لاکھ سالانہ گٹر ٹیکس عائد ہوگا ۔