4ہزار پرائمری سکولوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے،نعیم اللہ گل

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مندبنایا جارہاہے۔پنجاب حکومت نے 2018تک ہر بچے کے سکول جانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے دور درازعلاقوں کے 4ہزار پرائمری سکولوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیاہے ۔ 4برس کے دوران اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ پر تقسیم کئے گئے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 85ہزار طلبا وطالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انڈوومنٹ فنڈکا مجموعی حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکاہے اور اگلے چار برس کے دوران انڈومنٹ فنڈ 20 ارب روپے کا ہو جائے گا جس سے پاکستان کے ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف جاری کئے جا سکیں گے۔ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں تعلیمی وظائف کا اس سے بڑا پروگرام آج تک شروع نہیں کیا گیا۔اسی طرح صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں ۔دانش سکولز میں انتہائی کم وسیلہ طبقات کے بچوں اور بچیوں کو داخلہ دیا جاتاہے