بلدیاتی انتخابات ”ظالموں خلاف ریفرنڈم “ثابت ہو گا،سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بلدیاتی انتخابات”ظالموں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے جمہوریت دشمنوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کے بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے

متعلقہ عنوان :