زین قتل کیس ،مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ 6گھنٹے زیر حراست رہنے کے بعدرہا

جس شب زین قتل ہوا اس وقت مشعل ملزمان کے ساتھ نہیں تھی اس لیے اسے مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہے‘ پولیس کا موقف

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پولیس نے طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ کو حراست میں لینے کے بعد 6گھنٹے بعد رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے زین قتل کیس کی تفتیش کے لئے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی گرل فرینڈ مشعل کو حراست میں لیا اور 6گھنٹے تک اس سے پوچھ گچھ کرتے رہے ۔

مشعل ایک ریٹائرڈ آفیسر کی بیٹی ہے اور وہ ایک این جی او میں کام کرتی ہے ۔ مشعل چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے واپس آئی تھی اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشعل کو اکثر مصطفی کانجو کے گھر آتے جاتے دیکھا ہے ۔ پولیس کا موقف ہے کہ جس شب زین قتل ہوا اس وقت مشعل ملزمان کے ساتھ نہیں تھی اس لیے اسے مقدمے میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :