پاکستان بار کونسل کے ترامیم شدہ رولز کی خلاف ورزی کرنیوالی یونیورسٹیز ، اداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان بار کونسل نے ان یونیورسٹیز / اداروں کے خلاف سنجیدہ کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پاکستان بار کونسل کے ترامیم شدہ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا صرف ایل ایل ایم کی کلاسز کا اجراء کیا ہوا ہے بلکہ انکی فیکلٹی بھی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پاکستان بار کونسل نے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پنجاب بار کونسل اور حافظ انصار الحق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پنجاب بار کونسل پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کا یقین کرے گی کہ کس قانون کے تحت ایل ایل ایم کی کلاسز جاری ہیں اور کتنے طلباء نے داخلہ لیا ہوا ہے ۔

مزید برآں کمیٹی کو کورس کی معیاد اور فیس سٹرکچر کے متعلق مکمل رپورٹ پاکستان بار کونسل کو 10دن کے اندر اندر پیش کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :