پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے چین کے جوائنٹ گروپ کے انویسٹمنٹ بورڈ سے مذاکرات

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چین کے جوائنٹ گروپ کے وفد نے صدر بائی شن کی قیادت میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کئے۔جوائنٹ گروپ راک سالٹ کی کان کنی اور اس کے پراسیسنگ پلانٹ میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انویسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے حکام نے اس حوالے سے وفد کے ارکان کو اپنی فنی وعملی معاونت کی پیشکش کی۔

مزیدبراں وفد کو پنجاب میں زراعت،لائیوسٹاک،ڈیری اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کے متعلق بھی آگاہ کیا۔وفد کے ارکان نے بتایا کہ وہ پنجاب میں اپنا برانچ آفس کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بعدازاں انویسٹمنٹ بورڈ نے چینی وفد کے یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد کے دورے کا بھی اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :