متحدہ عرب عمارات میں واٹس ایپ کا کالنگ فیچر بلاک کردیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:46

متحدہ عرب عمارات میں واٹس ایپ کا کالنگ فیچر بلاک کردیا گیا

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مفت مسیجنگ اور کال کی معروف ایپ ”واٹس ایپ“ کا کالنگ فیچر متحدہ عرب عمارات میں بلاک کر دیا گیا۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ”ڈو“ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب عمارات میں اسمارٹ فونز میں انٹرنیٹ سے چلنے والے ایپ ”واٹس ایپ“ کے کالنگ فیچر کو بلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں وی او آئی پی سروسز کی اجازت صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہی دی جاتی ہے۔

ایپ کے بلاک ہونے پر صارفین نے منفی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ کے مفت کالنگ فیچر سے وہ باآسانی بیرون ممالک میں موجود اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے رابطہ کرسکتے تھے تاہم یہ فیچر بلاک ہونے سے رابطے کے لئے اب انہیں مشکلات درپیش ہوں گی۔