ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے ، جمہوری اتحاد کے صدر محمد جمیل

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے جنکا جوڈیشل مرڈرقوم کیلئے سانحہ سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو جینے کا حق اورمحروم اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا نیاحوصلہ دیا، بھارت کی قید سے90ہزار قیدیوں کو واپس لانے ،ملک کو متفقہ آئین اور نیو کلیئر پروگرام سے ہمکنار کرنے کا کریڈٹ بھی شہید بھٹو کو ہی جاتا ہے،بھٹو چاہتے تو ڈکٹیٹر ضیاالحق سے سمجھوتہ کرکے اپنی زندگی بچا سکتے تھے مگر عظیم جمہوری قائد نے تختہ دار پرچڑھ کر ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کیا، بھٹو کے ناحق جوڈیشل مرڈر میں ملوث عناصر کا حشر بھی پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، آج بھٹو ہم میں موجود نہیں مگر انکی عوامی سوچ تمام جمہوری قوتوں کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان جمہوری اتحاد سابق وزیر اعظم کی برسی کے موقع پر بھٹو خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ہم گڑھی خدابخش میں دفن تمام شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں،انہوں نے مزید کہابھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر اسلام سے اپنی والہانہ عقیدت کا عملی اظہار کیاانکے اس تاریخی اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،دریں اثنا پاکستا ن جمہوری اتحاد کے مرکزی وصوبائی دفتر میں شہید رہنما کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :