شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار اور تعلیمات عوام کیلئے ر ہنما اصول ہیں، عابد حسین صدیقی
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار اور تعلیمات عوام کے لئے ر ہنما اصول ہیں، ایک ڈکٹیٹر نے قائد عوام کو جسمانی طور پر چھین لیا ،لیکن ان کے افکار اور تعلیمات آج بھی پاکستانی عوام کے لئے ر ہنمائی مہیا کر رہے ہیں، قائد عوام بے انتہا ہمت اور شجاعت کے مالک تھے جنہیں ایک ڈکٹیٹر نے عوام سے چھین لیا کیونکہ وہ ان کی زندگی سے خوفزدہ تھا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل وہ سانحہ ہے جس کے گہرے اثرات پاکستان اور مسلم دنیا پر ہوئے، انہوں نے پاکستان کی عوام کو جہالت، غربت اور اندھیروں سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کیں، ملک کو ایک اسلامی، وفاقی، جمہوری، ہمہ جہت اور متفقہ آئین دے کا پاکستان کو ایک جدید ریاست بنانے کی داغ بیل ڈالی، قائد نے قوم کو نئی بلندیوں سے روشناس کرایا، بھٹو ان تمام لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں جو اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ برداشت، آزادی، وقار اور سب کے لئے مساوی مواقع ہی انسانی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.