بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کا شیڈول جاری کر دیا

3 ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،سیریز کا آغاز 17اپریل کو ایک روزہ میچ سے ہو گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:35

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دورے میں تین ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز ایک روزہ سیریز سے کرے گی جس کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 17 اور 22 اپریل کو ہو گا۔

دونوں ٹیمیں اس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دونوں ایشین ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا جس کے بعد چھ مئی کو سیریز اور دورے کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ شیڈول بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور جس پر غوروخوض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :