وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پٹرولیم کی ملاقات،گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربات چیت
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورتوانائی کے منصوبوں خصوصاً گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کے پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں توانائی کے متعدد منصوبوں پرتیزرفتاری سے کام جاری ہے ۔
پنجاب میں گیس سے3600میگاواٹ بجلی کے حصول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔گیس سے1200میگاواٹ پنجاب حکومت جبکہ 2400میگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پربھی تیزی سے کام کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.