خلائی مخلوق نے زمین پر ریڈیو سگنل بھیجنا شروع کر دئے، سائنسدان حیران

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:51

خلائی مخلوق نے زمین پر ریڈیو سگنل بھیجنا شروع کر دئے، سائنسدان حیران

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) خلائی مخلوق نے زمین پر ریڈیو سگنل بھیجنا شروع کر دئے، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے سائنسدانوں کو خلا سے کبھی کبھار ایسے سگنلز موصول ہوتے رہتے ہیں کہ جن پر خلائی مخلوق کی طرف سے بھیجے جانے والے اشاروں کا گمان کیا جاتا ہے اور جرمنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ملنے والے سگنلز نے ایک دفعہ پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا کوئی خلائی مخلوق ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیٹا انیلسیز کے ماہر فلکیات مائیکل ہپکے اور یونیورسٹی آف ہوائی کے جان لرنڈ نے فاسٹ ریڈیو برسٹس (ایف بی آر) نامی سگنلز دریافت کئے ہیں جو خلا میں اربوں نوری سال کی دوری سے موصول ہو رہے ہیں اور ان میں ایک خاص قسم کا تعدد پایا جاتا ہے۔ یہ سگنلز محض چند ملی سیکنڈ کے لئے ظاہر ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک عدد 187.5 کا اضعاف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہر سگنل دوسرے کے ساتھ ریاضیاتی مطابقت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی ذہین مخلوق کی طرف سے بھیجے جا رہے ہیں۔ ابھی ان سگنلز کی حقیقت واضح نہیں ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ ماضی کی طرح کسی جلتے ہوئے ستارے، کسی سفید بونے ستارے یا کسی نیوٹران ستارے کے سگنلز ہوں۔