پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل 36کے عہدیدار وں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
صوبے کی بد قسمتی ،حکمرانوں کی نااہلی ہے ہم دوسرے صوبوں سے ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں،سکندرشیرپاؤ
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل 36کے تمام عہدیدار وں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔وطن کور پشاورمیں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پی ٹی آئی یونین کونسل36کے عہدیدارخالد اقبال،مرتضیٰ نور،جاندادخان،عامرشاہ،شہزادالرحمان،نعمان احمد،طارق عزیز،فریداللہ،حاجی نوراللہ،امتیاز خان،حسن،شرافت اللہ ،محمد عرفان اوراسفندیار نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر حیات خان شیرپاؤ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکا ہے اور مخلص کارکنوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ کے مشران اور عوام کے ساتھ بھرپور مشاورت کے بعد قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد نہیں اور یہ پختونوں کی نمائندہ ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے چیئرمین ابرار خلیل بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صوبہ اور پختونوں کی خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے صوبے کی بد قسمتی اور حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ ہم دوسرے صوبوں سے ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ اور پختونوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں اور ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا اور پختونوں کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کو مشکل حالات میں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے خاتمے اور حقوق و بہبود کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.