جتنا زیادہ ڈینگی لاروا چیک ہوا اتنے ہی کم ڈینگی مریض سامنے آئے‘ کمشنر لاہور ڈویژن

رواں ایام میں غیر متوقع موسم کے باعث انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو پورے طریقے سے فعال رکھا جائے ‘عبدالله خان سنبل

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ رواں ایام میں غیر متوقع موسم کے باعث انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو پورے طریقے سے فعال رکھا جائے اور ڈینگی لاروا سرویلنس پر پوری توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں ان ڈور لاروا سرویلنس ناگزیر ہے اور لاروا سرویلنس ٹیموں کی رپورٹس کو بھی کاؤنٹر چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار اس بات کی غماضی کرتے ہیں کہ جتنا زیادہ ڈینگی لاروا چیک ہوا اتنے ہی کم ڈینگی مریض سامنے آئے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع لاہور میں اب تک اس موسم میں سرویلنس کے دوران 1785 ڈینگی لاروا سامنے آئے ہیں جن کو تلف کر دیا گیا جبکہ آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران پیشگی حفاظتی تدابیر نہ کرنے والوں کے خلاف 53 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کی زیر صدارت ہونے والے انسداد ڈینگی اقدامات جائزہ اجلاس میں ڈی سی او لاہور، ڈی سی او قصور، ڈی سی او شیخوپورہ، ای ڈی او ہیلتھ قصور، شیخوپورہ، لاہور اور ایڈیشنل کمشنر لاہور نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :