اسلامی طرز نظام ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ‘ میاں مقصود احمد

آپ ﷺ کے پیغام کو عام کر کے اسلام کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی طرز نظام ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہورے کی تاجر بر ا دری ، دینی اور سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین اور اہم طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں رابطہ مہم کے سلسلے میں دیئے گئے ناشتہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔

آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ی سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے پیغام کو عام کرکے اسلام کے خلاف شازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسلمان ممالک کو غیر مذہبی قوتو ں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ غیر مذہبی قوتیں مسلمانوں کے خلاف مسلسل شازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ذلیل ورسوا ہورہے ہیں ۔

آپ کے لائے ہوئے نظام کے نفاذ میں تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔ آپ ﷺ کے نقشے قدم پر چل کر دین اور دنیا کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے آج مسلمان دینی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ یہ ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پر چار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہماری کا میابی ہے اور بقا ء ہے ۔

متعلقہ عنوان :