سعودی عرب،جنگی صورتحال کے باعث 300 پاکستانی مدینہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:19

سعودی عرب،جنگی صورتحال کے باعث 300 پاکستانی مدینہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سعودی عرب میں جنگی صورتحال کے باعث کلیئرنس نہ ملنے پر300 پاکستانی مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے ، اکثریت عمرہ زائرین کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق 300 سے زائد پاکستانی مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر3 روزسے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ سعودی ائیر لائن نے پاکستانیوں کو مدینہ منورہ سے ریاض اور پھر لاہور لانا تھا۔ مسافروں کا کہنا ہے وہ پاکستانی سفارت خانے کی عدم دلچسپی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ یمن سے جنگ کے باعث سعودی حکومت کلئیرنس کے بعد غیر ملکیوں کو جانے کی اجازت دے رہی ہے ایسے میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

متعلقہ عنوان :