گلوبٹ نے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:20

گلوبٹ نے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سانحہ ماڈل ٹا ؤن میں توڑ پھوڑ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گلوبٹ کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوبٹ کی جا نب دائرکی گئی اپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے بغیر ثبوت اور بغیر گواہوں کے 11سال قید کی سزاسنائی ہے اور سیاسی دبا پر بلاجواز انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔اس لیے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم دیا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک رہا کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :