بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیشکش۔

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:24

بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بدترین مالی بحران پر بھارتی ہاکی فیدریشن نے مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے مالی امداد کی پیشکش کردی ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ پاکستان ہاکی کا انٹر نیشنل ہاکی کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے لہذا اگر پی ایچ ایف حامی بھرے تو بھارتی ہاکی فیڈریشن اپنے سپونسرز سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی معاونت کے سلسلے میں بات کرنے کو تیار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پچھلے 3 سال سے بدترین مالہ بحران کا شکار ہے جس کے سبب کھلاڑیوں کو ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقوم کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے اور کئی انٹرنیشنل دورے بھی ملتوی کیے گئے۔ فنڈز کی کمی کے باعث 2 دن قبل تربیتی کیمپ کو بھی ختم کردیا گیا تھا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے حکومت کو 50 کروڑ کے فنڈز کی منظوری کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :