ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی امریکی خاتون لاکھوں ڈالرکی مالک بن گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:28

ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی امریکی خاتون لاکھوں ڈالرکی مالک بن گئی

ٹینیسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی امریکی خاتون لاکھوں ڈالر موتیوں کی مالک بن گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر فرینکلن کی53 سالہ ٹونی ایلیٹ ایک مقامی ریسٹورنٹ گئیں جو سی فوڈ کے لئے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اوئسٹر کا آرڈر دیا اور جب انہوں نے ایک سیپ کھول کر ایک نوالہ منہ میں ڈالا تو کچھ ٹوٹنے کی آواز محسوس ہوئی۔ ٹونی کو لگا کہ انکا دانت ٹوٹ گیا ہے ، انہوں نے نوالہ اپنے ہاتھ پر اگلا تو انکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ انکی ہتھیلی پر ایک سْچا موتی چمک رہا تھا اور پھر ایک کے بعد ایک کل 49سْچے موتی انکے ہاتھ میں تھے۔ ایک اندازے کے مطابق انکی مالیت لاکھوں ڈالر ہو سکتی ہے۔