سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں میٹر تاریں ضبط، ملوث افراد پر جرمانے عائد

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:28

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی (سپیکو ) کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں میٹر تاریں ضبط، ملوث افراد پر بھاری جرمانیعائد،تفصیلات کے مطابق سپیکو سکھر کے ایکسیئن راجکمار نے دیگر عملے کے ہمراہ سکھر کے علاقے نیو گوٹھ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی بجلی کے سیکڑوں کنڈے منقطع کر دیئے اور کنڈوں میں لگائی جانیوالی ہزاروں میٹر تاریں بھی ضبط کرکے ملوث افراد کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے آپریشن کے حوالے سے ایکسئین سپیکو سکھر راجکمار کا کہنا تھا کہ سپیکو بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ و دیگر بحرانوں سے مکمل نجات مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :