سالانہ ”روز فلاور شو 2015ء“ رائل پام کلب لاہور میں شروع

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سالانہ ”روز فلاور شو 2015ء“ لاہور میں شروع ہو گیا۔ رائل پام کلب میں گزشتہ روز ہونیوالی گلاب کے پھولوں کی نمائش کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے اس شو کا افتتاح کیا۔ یہ شو جاری رہے گا۔ اس موقع پر عمر قریشی اور خواجہ پرویز بھی موجود تھے۔ یہ نمائش 14 اور 15 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس کو دیکھنے کیلئے عام پبلک بھی صبح دس بجے سے 6 بجے شام تک آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گلاب کے پھول اپنے حسن، خوشبو اور تازگی کی وجہ سے سب کے من کو بھاتے ہیں اور اس کی خوشبو دل و دماغ کو مسحور کر دیتی ہے۔ پھولوں، رنگوں اور حجم کے ساتھ بہت سی اقسام رکھتے ہیں۔ گلاب کو ”محبت کا پھول“ بھی کہا جاتا ہے۔ اس نمائش میں 14000 کے قریب پودے رکھے گئے ہیں جن کی 80 اقسام بھی موجود ہیں۔ افتتاحی تقریب میں سکولوں، کالجوں اور سول سوسائٹی کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے انواع و اقسام کے گلاب دیکھ کر خوب لطف اٹھایا اور ساتھ ہی ساتھ گلاب کی خوشبو نے فضا کو مست کر دیا۔

متعلقہ عنوان :