پاکستان،بنگلہ دیش بورڈ کاتنازع دو روز میں ختم ہونے کاامکان

بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ، معاملات طے ہونے پر دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا چیئرمین پی سی بی شہریار خان

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:40

پاکستان،بنگلہ دیش بورڈ کاتنازع دو روز میں ختم ہونے کاامکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈ کا تنازع دو روزمیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوجلد طے ہوجائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ہیں۔ جلد معاملات طے ہونے پر پاکستان ٹیم کے دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر تنازع حل کرلیا جائے گا۔ اورپاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ ضرور کرے گی۔ پی سی بی نے سیریز کے ریونیو میں سے پچاس فیصد کا مطالبہ کیاہے۔بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کاکہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی ملک کادورہ منسوخ کرنے پرزرتلافی دیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

ہم ریونیو میں حصہ تو نہیں دے سکتے۔

لیکن دوہزاربارہ میں اپنی ٹیم نہ بھیجنے کیلئے زرتلافی ادا کرنے کاتیار ہیں۔قومی ٹیم تیرہ اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی۔ دورے کا آغاز میرپور میں وارم اپ میچ سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچزبھی شیربنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں سترہ،انیس اوربائیس اپریل کوکھیلے جائیں گے۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی چوبیس اپریل کو میرپور ہی میں ہوگا۔ جبکہ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دومئی تک کھلنا میں ہوگا۔