پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیوں ،پھلوں ،برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چار روز میں ہی سبزیوں ،پھلوں ،برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ پرچون سطح پر15سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے19روپے تک،10پھلوں کی قیمتوں میں 17روپے تک،ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20روپے اورایک ردجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سرکا ری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 3روپے اضافے سے26روپے ،ادرک چائینہ کی قیمت15 روپے اضافے سے162روپے،بند گوبھی 3روپے اضافے سے 17روپے ،ساگ 5روپے اضافے سے 25روپے ،اروی 10روپے اضافے سے 79روپے ،گھیا کدو 19روپے اضافے سے 51روپے،میتھی5روپے اضافے سے 27روپے،شلجم ایک روپے اضافے سے 10روپے ، گاجر دیسی کی قیمت 13روپے اضافے سے 27روپے ،بینگن 8روپے اضافے سے 37روپے،ٹینڈیاں 2 روپے اضافے سے 26روپے،کچنار 4روپے اضافے سے 103روپے ،مٹر6 روپے اضافے سے 30روپے،شملہ مرچ کی قیمت2 روپے اضافے سے66روپے،مٹر کی قیمت4 روپے اضافے سے 23روپے،مونگرے 2روپے اضافے سے 40روپے ،مونگرے 6روپے اضافے سے 64روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلوسیب کالا کولو ایرانی کی قیمت 2روپے اضافے سے 116روپے،انار بدانہ کی قیمت 8روپے اضافے سے 264روپے،انار قندھاری 17روپے اضافے سے 220روپے،کینواول درجن 15 روپے اضافے سے116روپے،مالٹا درجن3روپے اضافے سے88روپے ،مالٹا شکری درجن5روپے اضافے سے 131روپے،مسمی درجن 3روپے اضافے سے 131روپے،پیپیتا6روپے اضافے سے112روپے اور ایک کلو گنڈیریاں کی قیمت 2روپے اضافے سے 53روپے ہو گئی ۔ایک کلو برائلر مرغی کی قیمت 20روپے اضافے سے 188روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 3روپے اضافے سے 86روپے ہو گئی ہے۔