محکمہ آبپاشی کے کنٹریکٹ ملازمین نے برطرفیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کر دی

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) محکمہ آبپاشی کے کنٹریکٹ ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

محکمے کی طرف سے برطرف کئے جانیوالے ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے صوبہ بھر کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے لیکن سیکرٹری آبپاشی اور دیگر اعلیٰ افسران نے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈیڑھ سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل کرنے کے احکامات صدر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :