ماریہ طور نے بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

اتوار 5 اپریل 2015 10:46

ماریہ طور نے بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان کی ماریہ طور نے دوسری بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں پانچ روزہ مقابلوں میں بھارت، سلواکیہ ، مصر، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی 24 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے فائنل میں ماریہ طور نے جنوبی افریقہ کی سیولی واٹڑز کو تین دو سے شکست دی۔

ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی قائم مقام وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سعید ایم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے۔ اس موقع پر ایئر مارشل سعید ایم خان نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا کھیل خواتین میں مقبول ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی چیمپئن ماریہ طور نے ٹائٹل کو پاکستانی قوم کے لیے ایک تحفہ قرار دیا۔