عالمی نمبر 1 سرینا ولیمز نے مسلسل تیسری بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

اتوار 5 اپریل 2015 11:09

عالمی نمبر 1 سرینا ولیمز نے مسلسل تیسری بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..

فلوریڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر 8ویں مرتبہ میامی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ امریکی شہر فلوریڈا میں ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 1 سرینا ولیمز سپینش حریف کارلا سواریز نوارو کے مدمقابل ہوئیں ۔

(جاری ہے)

امریکی سٹار پلیئر سرینا ولیمز نے 56 منٹ 11 سیکنڈز میں مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔

انہوں نے کارلا سواریز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ صفر سے مات دے کر لگاتار تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس فتح کے بعد سرینا ولیمز 8ویں بار میامی اوپن ٹائٹل جیت کر سابق ٹینس سٹارز مارٹینا نیورا تیلووا ، کرس ایورٹ اور سٹیفی گراف کی صف میں شامل ہوگئی ہیں ۔ 27 سالہ امریکی ٹینس سٹار نے اپنے کیرئیر میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :