اربوں روپے کی لاگت کے منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کروڑوں روپے کرپشن کی گئی‘اعجاز رضا۔۔۔

حفاظتی دیوار کی عدم تعمیر سے پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلاڈیم پاکستان کی لاکھوں انسانی زندگیوں کے لئے خطرے کی علامت بن چکا ہے

اتوار 5 اپریل 2015 12:06

اربوں روپے کی لاگت کے منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کروڑوں روپے کرپشن کی گئی‘اعجاز ..

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت کے منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کروڑوں روپے کرپشن کی گئی ۔پاکستان کسی بڑے سانحہ کا متحمل نہیں ہوسکتا،منگلاڈیم ریزنگ جڑی کس تا خالق آباد حفاظتی دیوار کی عد م تعمیر سے پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلاڈیم پاکستان کی لاکھوں انسانی زندگیوں کے لئے خطرے کی علامت بن چکا ہے ۔

خالق آباد کے قریب منگلاڈیم کا بند کٹاو کا شکار ہوچکا ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی مذکورہ جگہ کو خطرناک اور مسٹ یونیورسٹی کی سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقاتی ٹیم بھی اس خدشہ کا ظہار کر چکے ہیں مگر وفاقی حکومت اور واپڈا سنگین صورتحال پر غیر سنجیدہ ہیں 1242 لیول پر بھرنے سے منگلاڈیم پانی کا بہاو توڑ کر نیوسٹی ،جاتلاں، جہلم اور سمندر تک پہنچنے تک بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمران کرپشن کو چھپانے کیلئے ایشو کو سامنے نہیں لانا چاہتے سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار حکمران اور واپڈا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ انٹر نیشنل معیار کی انجینئرز سے منگلاڈیم کے بندوں کو ٹیسٹ کروایا جائے ۔وفاقی حکومت اور واپڈا کے غیر سنجیدہ رویہ قابل مزمت ہے ۔

و فاق نوٹس لے منگلاڈیم توسیعی منصوبہ پر ڈیم کے بندوں کی غیر معیاری تعمیرپر اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے۔ واپڈا کے چند آفیسران کو بچانے کے لئے سروے رپورٹ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستان کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ سدباب کرنے کے بجائے حکمران بڑے سانحہ کے بعدانکوائری ٹیمیں تشکیل دے کر ذمہ داروں کا تعین کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند ہونے سے مسائل حل نہیں ہوتے پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کو اس سنگین معاملہ پر فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں ۔سابق صدر آصف علی زرداری سند ھ سے نکلنے والی گیس کی رائلٹی مانگ سکتے ہیں تو آزاد کشمیر کے حکمران اور بلخصوص میرپور کی سیاسی قیادت منگلاڈیم کی رائیلٹی اور منگلاڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی اور پانی ضرورت کے مطابق مانگنے سے کیوں خوفزدہ ہیں ۔حق مانگنا جرم نہیں باشعور قوم ہونے کی علامت ہے ۔منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کے دوران بے گھر ہونے والے ہزاروں ذیلی کنبے تاحال پلاٹ نہ ملنے کی وجہ سے کرائے کے مکانوں پر رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔وفاقی حکومت ان متاثرہ خاندانوں کی بحالی آبادکاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :