میری زندگی میں سپنوں کا راجکمار ا آیانہ ہی ایسے خواب دیکھتی ہوں‘ سنینا بٹ

اتوار 5 اپریل 2015 12:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )اداکارہ و ماڈل سنینا بٹ نے کہا ہے کہ میری زندگی میں سپنوں کا راجکمار آیا اورنہ ہی ایسے خواب دیکھتی ہوں‘انسان کی خواہش بے شمار ہوتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ تمام کی تمام پوری ہو جائیں۔ اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنینا بٹ نے کہا کہ میں نے شادی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچااس کا فیصلہ میرے والدین نے کرنا ہے اور وہ یقینا میرے لئے اچھا فیصلہ کرینگے۔سنینا بٹ نے کہا کہ میں خوابوں پر نہیں بلکہ حقیقت پر یقین رکھتی ہوں آئیڈیل فلم، ڈراموں اور کتابوں میں ملتے ہیں عملی زندگی میں آئیڈیل ملنا انتہائی مشکل ہے‘ میرے آئیڈیل میرے والدین ہیں۔