ترکی میں فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ، ڈرائیور زخمی، کھلاڑی محفوظ رہے
ترک صدر کا تربزون کے گورنر کو فون، واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ترک فٹبال فیڈریشن کی واقعے کی شدید مذمت، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
اتوار 5 اپریل 2015 12:53
انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) انقرہ میں فٹبال کلب فینر باس ٹیم کی بس پر حملے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ کھلاڑی محفوظ رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ تربزون شہر کی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ترک فٹبال کلب فینر باس کی ٹیم ساحلی شہر رائز میں میچ جیتنے کے بعد استنبول واپس آرہی تھی۔
(جاری ہے)
کلب کے نائب صدر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس پر متعدد گولیاں برسائیں تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے، فائرنگ سے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تربزون شہر کے گورنر کو فون کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ ترک فٹبال فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.