عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ پیر سے شروع ہوگا

اتوار 5 اپریل 2015 13:20

عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ پیر سے شروع ہوگا

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان ٹیبل فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ہدایت پر6 اپریل کو عالمی ٹیبل فیڈریشن ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں ٹورنامنٹس منعقد ہونگے۔ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹاپ 32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :