انگلینڈ کے خلاف ایشز سکواڈ سے نظر انداز ہونے پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی‘ جیمز فالکنر

اتوار 5 اپریل 2015 13:20

انگلینڈ کے خلاف ایشز سکواڈ سے نظر انداز ہونے پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی‘ ..

ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) آسٹریلیا کے سٹار آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سکواڈ سے نظر انداز ہونے پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی،تاہم اب فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دے کر دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانا میر ااولین ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں آسٹریلیو ی کرکٹ سٹار نے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ آئی پی ایل پر مرکوز ہے او رمیری بھرپور کوشش ہو گی کہ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹوں۔

جیمز نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے میں اپنی سرتوڑ محنت کروں گا ۔ ایک سوال پر کھلاڑی کا کہنا تھاکہ ایشز سیریز سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دکھ نہیں ،میں آسٹریلیوی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور یقین ہے کہ ٹیم بھرپو ر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :