ٹائیگر ووڈز کا ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

اتوار 5 اپریل 2015 13:21

ٹائیگر ووڈز کا ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان

لندن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )امریکی گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز کے آئندہ ہفتے شیڈول ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ یہ رواں برس کا پہلا میجر ٹورنامنٹ ہے جو کہ اگستا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ووڈز اس وقت عالمی رینکنگ میں 104 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جو کہ ان کی گزشتہ 19 برس میں بدترین رینکنگ ہے۔ ووڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اگستا میں شیڈول ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ میرے لئے بہت اہم ایونٹ ہے، کوشش ہو گی کہ ٹائٹل جیت کر دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن ہوں۔